نئے سال کے موقع پر ،گلف الائنس کے ڈائریکٹرز کا پیغام

نئے سال کے موقع پر ، سی ای او گلف الائنس  عرفان عالم نےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2021 میں گلف الائنس   نے اپنا کارپوریٹ ہیڈ آفس آپریشنلائز کیا ہے اور دو  نئے پروجیکٹس پر کام شروع کیا ۔ ان پروجیکٹس میں وائڈ زون اسکوائر اور الپائن ویو شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سال2022 کیلئے ہم پُر امید ہیں کہ اگلا سال  بھی گلف الائنس کے ساتھ ساتھ، آپ سب کیلئے بھی ایک بہترین سال   ثابت ہوگا۔

اس موقع پر ، مینجنگ ڈائریکٹر گلف الائنس   ڈاکٹر ماجد سلیم نے گلف الائنس   کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلف الائنس   کی ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں کے باعث 2021 کامیابیوں کا سال رہا ہے اور ہم امید کرتے  ہیں کہ سال 2022 بھی انشااللہ ہم سب کیلئے  نئی کامیابیاں لے کر آئے گا۔

ایکزیکٹیو  ڈائریکٹر گلف الائنس ولی اللہ نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے انویسٹرز اور کلائنٹس کے بہت مشکور ہیں کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلوں کیلئے   گلف الائنس پر بھرپُور اعتماد کرکے شامل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال2022 کیلئے ہم امید کرتے  ہیں کہ آنے والے سال میں بھی اُن کا اور ہمارا رشتہ اعتماد کے ساتھ یونہی آگے بڑھتا رہے گا۔