گلف الائنس نے حال ہی میں الپائن وئیو کے نام سے ایک نیا اور بہترین پروجیکٹ لانچ کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ پائن سٹی کے اے اور سی سیکٹرز
مارگلہ ہلز ، پیر سوہاوا میں واقع ہے ۔پائن کے درختوں سے ڈھکی ہوئی پہاڑیوں پر واقع ، یہ پروجیکٹ تھکا دینے والی روزمرہ زندگی سے فرار کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے ۔ یہ پروجیکٹ 01 اور 02 کنال کے ویلاز ، فارم ہاؤسز،کاٹیجز ، اور ما ؤٹین ہاؤسزکی پلاٹنگ پر مشُتمل ہے۔قدرت کے حسین نظاروں کے درمیان، الپائن وئیو جدید طرزِ زندگی اور آرام و آسائش کے نئے معانی متعارف کرنے کی ایک کوشش کا نام ہے۔
اس پروجیکٹ کو متعارف کرانےکے پسِ منظر میں کار فرما نظریہ ہے کہ مارگلہ کی حسین پہاڑیوں کےپُرسکون اور آلودگی سے پاک ماحول میں اپنا ایک مسکن حاصل کیا جائے ۔ یہاں آرام و سکون اور آسائشاتِ زندگی کے علاوہ بہترین پکنک سپاٹس ، قدرتی آبشار ، ہائیکنگ وبائیکنگ ٹریلز ، اور تفریحی پارک موجود ہیں ۔ یہاں صرف چند منٹ کی مسُافت پر ، کئی مشہور ریسٹورنٹس اور ریزوٹس بھی موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ایک منی گولف کلب، آوٹ ڈور سینما ، ماڈرن سپا، ہائی سٹریٹ کیفے اور شاپنگ سنٹرز، اور ان ڈور و آوٹ ڈورجِم کی سہولیات موجود ہیں ۔
محفوظ اور پُرسکون ماحول کی بدولت کئی انویسٹرز الپائن وئیومیں ریزیڈنشل اور کمرشل استعمال کیلئے زمین خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یہاں پہلے سے ہی مختلف پروجیکٹس زیرِتعمیر ہیں ، جبکہ کئی پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں ۔اسی لئے الپائن وئیو کے افتتا ح کے کچھ ہی دن کے اندر ، گلف الائنس کو کئی پلاٹس کیلئے ڈاؤن پے منٹس موصول ہوچکی ہیں۔
آسان اور بہترین پے منٹ پلانز کی بدولت بھی انویسٹرز الپائن وئیو میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ۔یہ پروجیکٹ انویسٹمنٹ پر زیادہ منافع کمانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ، آجکل زمین کی ملکیت حاصل کرنا مشُکل ہوتا جارہا ہے، تاہم اس پروجیکٹ میں انویسٹمنٹ کر کے آپ اپنے مسُتقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔ تو آج ہی اس پروجیکٹ میں انویسٹمنٹ کرنے کیلئے ہمارے نمائندے سے بات کریں اور آسان اقساط پر پلاٹ کی بکُنگ کیلئے رابطہ کریں۔